ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلحہ لائسنس کی سالانہ تجدید فیس بڑھانے کی تجویز

اسلحہ لائسنس کی سالانہ تجدید فیس بڑھانے کی تجویز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:حکومت کو اسلحہ لائسنس کی سالانہ تجدید فیس میں اضافے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ فیسیں اسلحہ لائسنسنگ نظام کو مؤثر بنانے کے لیے تجویز کی گئی ہیں۔

تجویز کے مطابق شاٹ گن لائسنس کی سالانہ تجدید فیس 25 ہزار روپے، پستول اور ریوالور لائسنس کی فیس 50 ہزار روپے، سیمی آٹومیٹک رائفل لائسنس کی فیس ایک لاکھ روپے اور آٹومیٹک رائفل لائسنس کی سالانہ تجدید فیس ڈھائی لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کو ہر سال نئی مجوزہ فیس ادا کرنی ہوگی اور منظوری کے بعد اسلحہ لائسنس کی تجدید مزید مہنگی ہو جائے گی۔