ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور:مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش،بادل مزید برسیں گے:محکمہ موسمیات

لاہور:مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش،بادل مزید برسیں گے:محکمہ موسمیات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے بعد شہر میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے خنکی اور ٹھنڈک کا احساس بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں بارش کا امکان موجود ہے جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 اور کم سے کم 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ہفتے کے دوران بھی شہر میں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے دیگرمختلف اضلاع میں بھی رات بھر وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیزہواؤں کےساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،گجرات  میں وقفے وقفے سے جاری بارش نےجل تھل ایک کردیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

 سرگودھا میں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی،ڈسکہ  وزیر آباد، میانوالی،پھالیہ،خانقاں ڈوگراں،نارووال،فیروزوالا میں بارش کے باعث درجہ حرارت گر گیا۔

 دوسری جانب مانسہرہ کے بالائی اورسیاحتی مقامات شوگراں،ناران میں ہلکی برف پڑی،میدانوں علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔