ویب ڈیسک: موجودہ حالات کے پیشِ نظر جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذکرنے کا اعلان کردیا گیا۔
ضلع جنوبی وزیر ستان اپر، ضلع جنوبی وزیر ستان لوئر اور ٹانک کے ڈپٹی کمشنرز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشنز جاری کردیے، جس کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے، زالئی تا نیوکیڈٹ کالج وانا سڑک بند رہے گی، تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گا جبکہ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلا رہےگا۔ اس کے علاوہ احمد وام سےکوٹکئی تک روڈ بند رہےگا، بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک سڑک بند رہے گی۔
نوٹیفکیشن میں مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔