سٹی 42 : ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے اپر خان کے پہاڑوں پر آگ بھڑک اٹھی ہے، جسے بجھانے کیلئے مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت کوشش کر رہے ہیں۔
آگ خان پور کے علاقوں چٹیاں قبراں ،کوہالہ بالہ کے پہاڑوں پر لگی ہے۔ آگ سے قیمتی جنگلات چرند پرند اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، تیز ہوا آگ کو تیزی سے دیگر علاقوں تک پھیلا رہی ہے۔
علاقہ دشوار گزار ہونے کے باعث امدادی کاروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں، تاہم مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔