سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کی مذمت کی، انہوں نے واقعے میں گارڈ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بھی گھوٹکی میں ممبر صوبائی اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی گئی، انہوں نے واقعے میں گارڈ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا۔
صدر مملکت نے واقعے کی تحقیقات ، ذمے داران کو کیفر کردار تک پہنچانے پر زور دیا ، ساتھ ہی فائرنگ کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ۔
یاد رہے کہ ڈہرکی کے قریب کھینجو میں مسلح افراد کی جانب سے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ۔