ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھرتیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں؛ لیسکو

بھرتیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں؛ لیسکو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لیسکو ترجمان نے اپنے حال ہی میں جاری کیے گئے بیان میں تلقین کی ہے کہ عوام بھرتیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات سے ہوشیار رہیں، سوشل میڈیا پر جعلی اشتہارات پر ہر گز یقین نہ کیا جائے۔

 لاہور الیکٹریک سپلائی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر لیسکو میں بھرتیوں کے حوالے سے جعلی اشتہارات گردش کر رہے ہیں، یہ عوام کو گمراہ کرنے اور مالی دھوکا دہی کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام بھرتیوں کے حوالے سے مستند معلومات صرف آفیشل ویب سائٹ (www.lesco.gov.pk) یا پھر لیسکو دفاتر سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔