محمد اویس:آئی جی اسلام آباد کے سیکیورٹی مذید سخت کرنے کے احکامات، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران کو احکامات جاری کردیے۔
تفصیلات کےمطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں میں رش بڑھ رہا جس کے لئے مارکیٹ ڈیوٹی کو مزید موثربنایا جائے۔
ضلع بھر میں پٹرولنگ، سرپرائز چیکنگ کو موثر بنایا جائے، تمام 15 کالز پر فوری اور بروقت ریسپانس دیا جائے، افسران باہمی رابطہ کو مزید بہتر بناتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کریں۔
افسران ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو چیک کریں اور ڈیوٹیز کے متعلق بریف کرتے رہیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے شہر کی نگرانی کو مزید موثر بنایا جائے۔
عبادتگاہوں،تجارتی مراکز اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی سخت رکھی جائے، شہر بھر میں سرویلنس اور مانیٹرنگ کے نظام کو موثر بنایا جائے۔