ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی

پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی، تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ وصول کر لی ہے۔

  دونوں ممالک کے درمیان حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت چاول کی پہلی خریداری ہے

 معاہدےکی تکمیل 1971 میں بنگلہ دیش کے قیام کے بعد 54 سال میں پہلی بار ہوئی ہے۔

 سرکاری ذرائع نےبتایا کہ بنگلہ دیش نے حکومت سے حکومت (جی ٹو جی) معاہدے کے تحت پاکستان سے خریدے گئے 26250 ٹن آٹاپ چاول وصول کر لیے ہیں۔

  آخری کھیپ جمعہ کو منزل پر پہنچ گئی، ذرائع نے کہا کہ معاہدے کے مطابق چاول کی قیمت 499 امریکی ڈالر فی ٹن ہے۔