ویب ڈیسک:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں پاکستان کی ترقی نہیں چاہتیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات ملک کی بہتر ہوتی معیشت کیخلاف سازش ہیں۔
کراچی میں سحری کے موقع پر خطاب میں گورنر سندھ نے شہر کی حالت پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، یہاں کہ شہریوں کو انکاحق دیاجائے۔
کراچی کی صورتحال پر گورنر سندھ نے کہا کہ سب سے زیادہ ٹیکس ہمارا یہ شہر دیتا ہے مگر یہاں سڑکوں کا نظام تک خراب ہے، بولے آج یہ شہر اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو شہریوں کو حق نہ دیا گیا تو وہ حق چھین لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس دن اختیار حاصل ہوگا اس دن اورنگی ٹاؤن والوں کی موجاں ہی موجاں ہونگیں، ہم عوامی پروگرام لائیں گے جس کے لیے ہمیں حکومتی فنڈ کی ضرورت ہی نہیں پڑیگی۔