سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز

سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز، کاغذات نامزدگی شام پانچ بجے تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلے روز صرف ن لیگ کی جانب سے وفاق کی ٹیکنوکریٹ کی نشت پر اسحاق ڈار کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔سکرونٹی 19 مارچ کو ہوگی، سکرونٹی کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کرسکتے ہیں، ٹریبونل 25 مارچ تک اعتراضات نمٹائیں گے۔

26 مارچ کو سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کی جائے گی جبکہ  28 مارچ کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکتے ہیں۔ 2 اپریل کو قومی اسمبلی اسلام آباد میں اسلام آباد کی دو نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی جبکہ دوسری جانب چارون صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں 2 اپریل کو پولنگ ہوگی۔