پی ٹی آئی کا یاسمین راشد اور صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا یاسمین راشد اور صنم جاوید کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدواروں میں معمولی ردوبدل کر دی گئی۔

 تحریک انصاف نے سینیٹ میں صنم جاوید کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے، صنم جاوید کو خواتین کی نشست پر الیکشن کیلئے میدان میں اتارا جائے گا،سینئر پارٹی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اب ٹیکنوکریٹ نشست پر سینیٹ الیکشن میں امیدوار ہوں گی۔

 دوسری جانب تحریک انصاف  کے رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کی جنرل نشستوں پر حامد خان اور زلفی بخاری امیدوار ہوں گے، جنرل نشستوں پر کورنگ امیدوار کے طور پر عمر سرفراز چیمہ اور کرنل (ر) اعجاز منہاس کو نامزد کیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer