ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجاب پر پابندی ، بھارت میں ہنگامے، دفعہ 144 نافذ

حجاب پر پابندی ، بھارت میں ہنگامے، دفعہ 144 نافذ
کیپشن: India Hejab Ban Protest
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارت میں مسلمان خواتین  اپنے حقوق  کیلئے لڑرہی ہیں،کرناٹک کے شہر بنگلورو اور اڈوپی سمیت کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت  میں حجاب پر پابندی کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں ،جس کے بعد شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے انتظامیہ نے کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی ،دفعہ کرناٹک ہائی کورٹ کے مسلم طالبات پر حجاب کی پابندی برقرار رکھنے کے فیصلے کے بعد لگائی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق حجاب کیس میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر کرناٹک میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کئی اضلاع میں سکولوں کو بھی بند کرنے کے آرڈرز دئیے گئے تھے۔

یاد رہے گزشتہ روز بھارت میں حجاب تنازعہ میں کرناٹک ہائی کورٹ کا مسلم مخالف فیصلہ سامنے آیا تھا، کرناٹک ہائی کورٹ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئےکہا تھا کہ حجاب پہننا اسلام کا لازمی جُز نہیں، یونیفارم پر نافذ پابندیاں مناسب تھیں، طلبا اس پر اعتراض نہیں کرسکتے۔