ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی سپریم کورٹ کے جج مقرر،حلف اٹھا لیا

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی سپریم کورٹ کے جج مقرر،حلف اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج تعینات ہوگئے،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی سے حلف لیا, حلف برداری تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد بلڈنگ میں ہوئی , حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز شریک ہوئے، حلف برداری تقریب میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی فیملی بھی شریک ہوئی, جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ریٹائر منٹ سے خالی ہونے والی آسامی پر تعینات ہوئے۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 مکمل ہوگئی، سپریم کورٹ میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی 31 اگست 2025 تک بطور جج فرائض سرانجام دیں گے،جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی 19 فروری 2010 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج کے منصب پر فائز ہوئے،دس سالوں کے دوران 37 ہزار سے زائد مقدمات کے فیصلے کیے۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کے سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر اٹھارہ ہوگئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer