ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ملک کی ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘‘

’’ملک کی ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) خواتین کو ترقی کیلئے مساوی مواقع فراہم کررہے ہیں، ملک کی اقتصادی و سماجی ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس سے ملاقات کے دوران کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ایوان وزیراعلیٰ میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ پاکستان کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی عملی میدان میں شمولیت سے ہی ترقی کے اہداف حاصل کرنا ممکن ہوں گے۔ ماضی کی حکومتوں نے خواتین کو بنیادی حقوق دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا، لیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں گے اور خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے برابری کے مواقع دے کر انہیں بااختیار بنائیں گے۔