جیل انتظامیہ نے مریم نواز کو والد سے ملنے سے روک دیا

جیل انتظامیہ نے مریم نواز کو والد سے ملنے سے روک دیا
کیپشن: City42 - Maryam Nawaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جیل انتظامیہ نے مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف سے ملنے سے روک دیا۔

لاہور کوٹ لکھپٹ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف سے گزشتہ روز ان کی صاحبزادی ملنے کے لئے آئیں تو جیل انتظامیہ نے ملنے سے روک دیا، جیل انتظامیہ کی جانب سےایسا رویہ اختیار کرنے پر مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹر ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ والد کی طبعیت ناساز ہے اس لیے ان سے ملاقات کرنا چاہتی تھی تاکہ ان کی صحت کے بارے میں جان سکوں لیکن انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

 مریم نواز نے بتایا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام اس معاملے میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ اجازت نہ دینے کا حکم براہ راست حکومت کی جانب سے آیا ہے،مریم نواز نے کہا کہ  یاد رکھیں، زندگی گونج جیسی ہے، جو کریں گے پلٹ کر ضرور آئے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer