ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں اہم فیصلے

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ۔ 

 وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے نادرا منصوبے کے لیے 2 ارب 19 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔پاسپورٹ بک لیٹس کی چھپائی اور خدمات کے تسلسل کے لیے 5 ارب روپے کی منظوری دی ۔ ای سی سی نے وزارتِ داخلہ کے تین ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 12 کروڑ روپے مختص کر دیے۔

اسلام آباد میں ماڈل جیل اور نیشنل پولیس اسپتال منصوبوں کے لیے فنڈز کی منظوری دی ۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کے لیے 24 کروڑ روپے سے زائد کی منظوری  دی ۔ای سی سی کا کھاد کی فراہمی برقرار رکھنے کے لیے یوریا پلانٹس کو گیس سپلائی جاری رکھنے کا فیصلہ  کیا ۔ 

فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو 30 جون 2026 تک گیس فراہمی جاری رہے گی۔یوریا مارکیٹ میں استحکام اور کھاد کی دستیابی برقرار رکھنے کے لیے حکومتی اقدامات کیے ۔

حکومت کا پاسپورٹ سروسز میں تعطل روکنے اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کا فیصلہ  کیا ۔