ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی کامیاب ترین آؤٹ سورسنگ; 5 ٹرینیں نجی شراکت داروں کے سپرد

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی کامیاب ترین آؤٹ سورسنگ; 5 ٹرینیں نجی شراکت داروں کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان ریلوے کی تاریخ کی کامیاب ترین آؤٹ سورسنگ ہوگئی ۔

پانچ ٹرینوں کی کمرشل مینیجمنٹ پونے گیارہ ارب روپے میں نجی شراکت داروں کے سپرد کردی گئی ۔ اس سے قبل انہی ٹرینوں سے 8 ارب روپے کمائے جا رہے تھے

عوام، ملت اور قراقرم ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔میانوالی اور نارووال پسنجر بھی نجی شراکت داری سے بہتر سہولیات کے ساتھ چلائی جائیں گی۔ کامیاب آؤٹ سورسنگ پر وفاقی وزیرِ ریلوے  نے  سی سی ایم اور کمرشل ٹیم کو شاباش دی ۔

اس سے قبل فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ بھی بہترین ریٹس پر کی گئی تھی۔فریٹ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے آئندہ مالی سال دس ارب سے زائد آمدن متوقع ہے ۔ 

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا پاکستان ریلویز اسی سال پہلی بار ایک کھرب سے زائد ریونیو کمائے گا۔محنت کر رہے ہیں، ریلوے سے مزید اچھی خبریں آئیں گی۔