ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں 566 ارب روپے سے زائد کا سپلیمنٹری بجٹ جاری، مواصلات اور صحت سرفہرست

پنجاب میں 566 ارب روپے سے زائد کا سپلیمنٹری بجٹ جاری، مواصلات اور صحت سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران 566 ارب 53 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کا سپلیمنٹری بجٹ جاری کر دیا، جس میں مختلف محکموں کے اضافی اخراجات اور ترقیاتی ضروریات کیلئے فنڈز فراہم کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق سپلیمنٹری بجٹ میں 554 ارب 82 کروڑ روپے ووٹڈ جبکہ 11 ارب 71 کروڑ روپے چارجڈ اخراجات شامل ہیں۔ اضافی فنڈز حاصل کرنے والوں میں محکمہ مواصلات و تعمیرات سرفہرست رہا جسے 153 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد فراہم کیے گئے۔

محکمہ صحت کیلئے 76 ارب 34 کروڑ روپے سے زائد کی سپلیمنٹری گرانٹس جاری کی گئیں جبکہ پولیس اور امن و امان کے شعبے کیلئے 41 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کے اضافی فنڈز مختص کیے گئے۔

اسی طرح جنرل ایڈمنسٹریشن کے اخراجات پورے کرنے کیلئے 22 ارب 32 کروڑ روپے، محکمہ انہار و بحالی اراضی کیلئے 16 ارب 19 کروڑ روپے اور جنگلات کے شعبے کیلئے 3 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد کی اضافی گرانٹس منظور کی گئیں۔

تعلیم، ہاؤسنگ، فشریز اور دیگر محکموں کیلئے بھی ٹوکن سپلیمنٹری گرانٹس جاری کی گئی ہیں، جبکہ غیر فنڈڈ منصوبوں اور نئے اخراجاتی سروں کو فعال بنانے کیلئے علامتی رقوم مختص کی گئی ہیں۔

مالی ماہرین کے مطابق 566 ارب روپے سے زائد حجم کا یہ سپلیمنٹری بجٹ پنجاب کی تاریخ کے بڑے اضافی بجٹس میں شمار کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے مختلف شعبوں کی مالی ضروریات پوری کی جائیں گی۔