ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے

  نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے اور لاہور میں واقع جاتی عمرہ اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف چند روز قبل بیرونِ ملک دورے پر روانہ ہوئے تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے جنیوا اوربرطانیہ کا بھی دورہ کیا۔

دورۂ یورپ کے بعد نواز شریف عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے مذہبی فرائض ادا کیے۔

سعودی عرب میں قیام مکمل کرنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی لاہور آمد کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں دوبارہ متحرک ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم پارٹی کی جانب سے آئندہ مصروفیات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

مزید تفصیلات موصول ہونے پر خبر کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔