ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

لاہور سمیت پنجاب میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ یہ سلسلہ 20 جون تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے Irfan Ali Kathia کے مطابق صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو پیشگی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاکپتن، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور گردونواح میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ آسمانی بجلی اور گرج چمک کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور محفوظ جگہوں پر رہیں۔ گردوغبار اور تیز آندھی کے باعث غیر ضروری سفر سے احتیاط برتنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کسانوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر اپنی فصلوں کے تحفظ کیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ سیاحوں کو شمالی علاقوں کے سفر کے دوران خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔