ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج بارش کا امکان

شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج بارش کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی دن بھر جاری رہی۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق موجودہ درجۂ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے موسم نسبتاً مرطوب محسوس ہو رہا ہے۔

دوسری جانب 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں کمی کر دی ہے۔ محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں آج بھی بادل برس سکتے ہیں، جس کے باعث موسم مزید خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو موسم کی تازہ صورتحال سے آگاہ رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 دوسری جانب  پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

  کامونکی اورگردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،  شکرگڑھ،کرتارپور،نورکوٹ اور مضافاتی علاقوں میں بارش کے بعد نشینی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔

  نارووال اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

  شاہ کوٹ،ننکانہ صاحب اور سراۓ مغل میں بھی بارش ہوئی،، پتوکی ،پنڈی بھٹیاں اورمانانوالہ میں بارش سے متعددفیڈرٹرپ کرگئے۔