ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے؛ بلاول بھٹو

سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے؛ بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بھکر  کی ویمن ونگ صدر سیدہ ثمر بتول کے قتل پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

 بلاول  بھٹو نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سیدہ ثمر بتول کا قتل میرے لئے صدمہ  کی خبر ہے، سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ ثمر بتول کی پارٹی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ 

بلاول بھٹو  نے کہا کہ سیدہ ثمر بتول کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔