ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میری رولیکس گھڑی چوری ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں؛ بلال یامین

میری رولیکس گھڑی چوری ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں؛ بلال یامین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : بجٹ سیشن کے دوران رولیکس گھڑی چوری ہونے کے واقعے نے زور پکڑ لیا ہے، ایم پی اے بلال یامین نے اپنی گھڑی چوری ہونے پر تحریری درخواست جمع کروادی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ 

بلال یامین نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج بجٹ سیشن کے دوران اعجاز شفیع ڈیسک پر کھڑے تھے، میں نے انہیں نیچے اترنے کی درخواست کی تو ان سے تلخ کلامی ہو گئی، تلخ کلامی ہاتھ پائی میں بدلی تو اسی دوران اعجاز شفیع کے ہاتھ سے میری گھڑی اتر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں اعجاز شفیع سے اپنی گھڑی مانگتا رہا لیکن وہ مذاق میں ٹالتے رہے۔ 

 بلال یامین نے کہا کہ میں نے سارا معاملہ سپیکر کے نوٹس میں لایا تو انہوں نے تحریری درخواست دینے کو کہا، میں نے اپنی تحریری درخواست دے دی ہے، میری گھڑی چوری ہونے کے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔