سٹی 42 : اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی نے کہا ہے کہ ایران سے 45پاکستانی سٹوڈنٹس بلوچستان کے سرحدی علاقے تفتان پہنچ گئے ، 160پاکستانی سٹوڈنٹس راستے میں ہیں جو تفتان پہنچیں گے۔
اسسٹنٹ کمشنر تفتان کے مطابق سٹوڈنٹس کا پاکستان ہاؤس تفتان میں قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا ہے ، ایران سے تمام سٹوڈنٹس کے پہنچے کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا، سٹوڈنٹس کو ان کے آبائی علاقوں کو بھجوانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر تفتان نعیم قاسم شاہوانی کا کہنا ہے کہ تفتان سے زائرین کی واپسی بھی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 90 سے زائد پاکستانی سٹوڈنٹس زنجان سے ایرانی سرحدی شہر چاہ بہار پہنچ رہے ہیں، یہ طلبا چاہ بہار سے گوادر پہنچیں گے ۔