ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ پر بڑی تبدیلی ؛ اشتہارات بھی دیکھنے پڑیں گے

واٹس ایپ پر بڑی تبدیلی ؛ اشتہارات بھی دیکھنے پڑیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : میٹا نے آخرکار اشتہارات کو واٹس ایپ کا بھی حصہ بنا دیا

واٹس ایپ میٹا کی ایسی سروس ہے جسے برسوں سے صارفین اشتہارات کے بغیر استعمال کر رہے ہیں۔مگر اب اشتہارات سے پاک واٹس ایپ کا عہد اختتام پذیر ہوگیا ہے کیونکہ اب میسجنگ پلیٹ فارم میں بھی اشتہارات نظر آئیں گے۔البتہ کمپنی کی جانب سے فی الحال یہ اشتہارات سٹیٹس اسکرین میں دکھائے جائیں گے۔یعنی جس طرح انسٹا گرام میں چند اسٹوریز کے بعد ایک اشتہار نظر آتا ہے، اسی طرح کا تجربہ اب واٹس ایپ پر بھی اسٹیٹس دیکھتے ہوئے ہوگا۔

 میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اشتہارات کے میکنزم کے لیے مختلف عناصر جیسے ملک یا شہر، زبان اور چینلز (جن کو آپ فالو کر رہے ہوں گے) کو مدنظر رکھا جائے گا، جبکہ ان اشتہارات کے ڈیٹا کو بھی مدنظر رکھا جائے گا جن پر صارفین کی جانب سے ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔

البتہ کمپنی کا کہنا تھا کہ صارف کے شناختی ڈیٹا جیسے فون نمبروں، میسجز، کالز اور گروپس کو اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔اگر کسی صارف کی جانب سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو میٹا کے اکاؤنٹ سینٹر میں ایڈ کیا جاتا ہے تو پھر کمپنی کی جانب سے اکاؤنٹ کی ترجیحات کو اشتہارات دکھانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔بیان میں بتایا گیا کہ اس سے کمپنیوں اور صارفین کو اپنے چینلز کو پروموٹ کرنے کی سہولت ملے گی۔