سٹی 42 : حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے تعطیل کا اعلان کردیا۔
میئر کراچی نے شہر میں 19 جون کو تعطیل کا اعلان کر دیا ۔ سینئر ڈائریکٹر ایچ آر ایم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام دفاتر 19 جون کو بند رہیں گے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کی قرارداد کے تحت حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
