ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں ایک بار پھر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 2.5 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے باعث تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو محتاط رہنے اور افواہوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔