سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔
یہ کارروائیاں پشاور اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کی گئیں۔ پشاور میں ہونے والی کارروائی میں چار دہشت گرد ہلاک کیے گئے جن میں خارجی حارث اور بصیر بھی شامل ہیں، جبکہ دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی، جہاں ایک دہشت گرد کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولیاں اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
یہ تمام دہشت گرد ملک میں بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی میں ملوث تھے۔
سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور عوام کے تعاون سے ملک میں دیرپا امن یقینی بنایا جائے گا۔
سورس : آئی ایس پی آر