ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام، تعلیمی بجٹ میں 127 فیصد اضافے کی تجویز

  پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام، تعلیمی بجٹ میں 127 فیصد اضافے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پنجاب حکومت نے تعلیمی شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 127 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے لیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہےجبکہ رواں مالی سال میں یہ بجٹ 42 ارب روپے تھا۔

اسی طرح ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا بجٹ بھی 17 ارب روپے سے بڑھا کر 39 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔

مزید برآں غیر رسمی اسکولوں کے لیے 4 ارب روپے کا بجٹ برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔سپیشل ایجوکیشن کے بجٹ میں 3 ارب روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے جو موجودہ 2 ارب روپے سے بڑھا کر 5 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔