عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی،انڈرگریجوایٹ پروگرامزکیلئےدوسرےانٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کاآغاز کر دیا۔
ترجمان ذرائع کے مطابق انڈرگریجوایٹ پروگرامزمیں داخلوں کیلئےدوسرےٹیسٹ کی رجسٹریشن آج سےشروع ہو گی۔2025سیشن میں داخلے کیلئےامیدوار4جولائی تک انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔پہلےانٹری ٹیسٹ میں شامل ہونیوالےامیدواربھی دوبارہ ٹیسٹ دینےکےاہل ہونگے،پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ پروگرامزمیں داخلوں کیلئےایڈمشن ٹیسٹ لازمی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کیلئےدوسراانٹری ٹیسٹ20جولائی کو متوقع ہے۔
انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا، پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کیلئے مختص ہیں،امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کیلئے ویب سائٹ پر رجوع کریں،پنجاب یونیورسٹی تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کیلئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لے گی۔