ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوری کی انوکھی واردات، چور پرانی موٹر سائیکل چھوڑ کر نئی لے اڑے

چوری کی انوکھی واردات، چور پرانی موٹر سائیکل چھوڑ کر نئی لے اڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گلشن راوی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی جہاں چور پرانی موٹرسائیکل چھوڑ کر شہری کی نئی موٹرسائیکل لے اڑے۔ 

ترجمان سیف سٹی کے مطابق گلشن راوی سے موٹر سائیکل چوری کی اطلاع شہری کی جانب سے 15 پر کال کے ذریعے دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی۔

کیمروں کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو موٹرسائیکل سوار چور موقع پر پہنچے اور لاک توڑ کر شہری کی نئی بائیک چرا لی جبکہ اپنی پرانی (ممکنہ طور پر پہلے سے چوری شدہ) موٹرسائیکل وہیں چھوڑ گئے۔

سیف سٹی کی بروقت معلومات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔