ویب ڈیسک:گلگت میں ایک اور افسوسناک واقعے میں مسافروں سے بھری گاڑی دریا میں جاگری، گاڑی میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے، جن میں سے دو نوجوان تیر کر دریا سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق دریا کی تیز لہروں کے باعث تلاش میں مشکلات درپیش ہیں، تاہم کوششیں جاری ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جب کہ لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ شدید پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی گلگت بلتستان کے علاقہ نگر میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔