ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار، عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:بانی پی ٹی آئی کاپولی گرافک ،فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست کا تحریری فیصلہ، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بے گناہ ثابت کرنے کیلئے بڑا منصفانہ موقع دیا۔

 تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ ملزم کی ضد اور انکار کی وجہ سے کوئی رزلٹ حاصل نہیں ہوسکے ،عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا، ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکارکیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے بھی نہیں ملا ۔

عدالت یہ قانونی نکتہ سمجھنے سےقاصر ہے کہ تفتیش کیسے مکمل کی جائے گی ؟ عدالت سمجھتی ہے کہ ملزم ٹرائل کا سامنا کرنے سے گریز کررہا ہے ، زبردستی ٹیسٹ کروانے کیلئے عدالت کے پاس کوئی ایسی مشین نہیں،عدالت اب ٹیسٹ کروانے کیلئے تیسرا موقع نہیں دے گی۔

تیسرے موقع میں عدالت کو کوئی مثبت امید نہیں ،بانی پی ٹی آئی کو ٹیسٹ کروانے کےلئے دو مواقع دئیے ،بانی پی ٹی آئی کو معصوم ثابت کرنے کے 2مواقع دئیے تھے۔

بانی پی ٹی آئی نے دونوں مواقع پر ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا ،بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم سے ملنے سے بھی انکار کیا،ثابت ہوتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کیا۔

 تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ تفتیشی افسران تحقیقات کوٹیکنیکل گراؤنڈز پر مکمل کرے ،اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے 3صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، پراسیکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کروانے کیلئےدرخواست دائر کی تھی۔