ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،گرمی میں کمی  

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش،گرمی میں کمی  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش  سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔

، پتوکی، اوکاڑہ، چشتیاں، چیچہ وطنی اور بہاولنگر میں بادل برس پڑے، پتوکی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، دریا خان اور گردونواح میں ریت کا طوفان آنے سے درخت جڑوں سمیت اکھڑ گئے۔

کراچی میں بھی مغربی ہواؤں کے اثرات پڑنے لگے، سرجانی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار میں ہلکی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، شہر کے مضافات میں آج گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہیں۔

حب اور گردو نواح میں موسم گرما کی پہلی بارش ہوئی، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں آندھی اور جھکڑ چلنے کی پیشگوئی کر دی گئی، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی لہر برقرار رہی، تربت اور پسنی میں پارا 49 کو چھو گیا، جیکب آباد 48، بہاولنگر میں درجہ حرارت 47 ریکارڈ کیا گیا، سبی، سکھر، روہڑی، موہنجو دڑو میں ٹمپریچر 46 تک جا پہنچا۔