ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی بیلسٹک میزائلوں نےچار شہروں میں تباہی مچا دی

ایرانی بیلسٹک میزائلوں نےچار شہروں میں تباہی مچا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کی نئی لہر کا آغاز کر دیا، اسرائیل کا شہر حیفہ دھماکوں اور سائرن کی آوازوں سے گونج اٹھا۔

 ایران نے حیفہ، یروشلم ، تل ابیب اورایلات پر100 بیلسٹک میزائل برسا دیے۔ حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی، وسطی اسرائیل میں بجلی بند ہوگئی۔ایرانی میزائلوں سے رافیل ملٹری کمپنی تباہ ۔

 اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر مسلسل میزائل داغنے کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں عوام کو فضائی حملے سے باخبر رکھنے کے لیے سائرن بجائے جا رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اس وقت فضائیہ خطرہ ختم کرنے کے لیے جہاں ضروری ہو، وہاں ایرانی میزائلوں کو روکنے اور جوابی حملے کرنے میں مصروف عمل ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، اسرائیل کے متعدد شہروں میں دھماکوں سے شہری شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔

اسرائیل نے ایران میں فردو جوہری تنصیب پر کو نشانا بنایا۔تہران پر اسرائیلی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اور ڈپٹی چیف شہید ہوگئے۔

 عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بعض ایرانی میزائل تل ابیب کی عمارتوں پر بھی گرے، جس سے عمارتیں تباہ ہوگئیں، مقبوضہ بیت المقدس میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔

اسرائیلی حملوں میں ایران میں شہادتوں کی تعداد 224 ہوگئی ، جبکہ 1200 زخمی ہیں۔ تہران میں موساد کی خودکش ڈرون کی ورکشاپ پکڑی گئی۔تین منزلہ فیکٹری میں ڈرون کے اسمگل کیے گئے پرزے ،ڈرون بنانےکی مشینیں اور دیگر آلات تحویل میں لےلیے گئے۔