ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی; سلینڈر گیس ریفلنگ کی دوکان پر دھماکہ، 6 افراد زخمی

 راولپنڈی; سلینڈر گیس ریفلنگ کی دوکان پر دھماکہ، 6 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : راولپنڈی مصریال روڈ پر ایل پی جی سلینڈر گیس ریفلنگ کی دوکان پر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا۔ حادثے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں ریسکیو ٹیم کی جانب سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ 2 ریسکیو فائر ٹینڈرز اور 3 ایمرجنسی ایمبولینس نے آپریشن میں حصہ لیا۔ 

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ سیلنڈر ریفلنگ کے دوران ہوا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا۔