ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، شمال،مشرقی بلوچستان شمال مشرقی  پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار ،کشمیر اور  خیبرپختونحوا میں آندھی اور گرج چمک   کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقا مات پر  ژالہ باری موسلادھار  بارش  کا امکان ہے،  جنوب مشرقی سندھ میں شدید آندھی گرج چمک کے ساتھ   طوفانی بارش  متوقع ہے۔  ملک  کے میدانی اضلاع میں  جھکڑ آندھی چلنے کا امکان ہے۔ 

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود اور  گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گاْ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور  جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ لاہور،ساہیوال،اوکاڑہ، سرگودھا، مری ،گلیات، خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، میانوالی،میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دیر ، مالاکنڈ،کو ہستان   ، کرم  ،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ، پشاور، کوہاٹ، بنوں میں  آندھی  اورگرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند  مقامات پر موسلا دھار  بارش ژالہ باری کا امکان ہے ، جبکہ کرک،وزیرستان،ڈی آئی خان اور گرد ونواح میں  آندھی  اورگرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند  مقامات پر موسلا دھار  بارش ژالہ باری کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  خوشاب،نورپورتھل،منڈی بہاؤالدین،  فیصل آباد، حافظ آباد، قصور میں آندھی گرد آلود ہوائیں  چلنے   اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer