گوگل میپس میں بہترین اور کارآمد فیچرز کا اضافہ

گوگل میپس میں بہترین اور کارآمد فیچرز کا اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جبکہ ایک کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-06-16/331647_3277475_updates.jpg
ان فیچرز کا مقصد لوگوں کو سیاحتی دوروں کے دوران مدد فراہم کرنا ہے۔

ان میں سے اپ ڈیٹ کیے جانے والا فیچر ریسنٹس ہے جبکہ گلانس ایبل ڈائریکشنز نامی نیا فیچر اس سروس کا حصہ بنا ہے۔گلانس ایبل ڈائریکشنز فیچر بنیادی طور پر گوگل میپس کے نیوی گیشن موڈ کو آٹومیٹک اپ ڈیٹس اور جی پی ایس ڈائریکشنز سے جوڑ دے گا۔کمپنی کے مطابق اس سے صارفین کو راستوں کی اپ ٹو ڈیٹ تفصیلات میسر آسکیں گی۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ اینڈرائیڈ ڈیوائس کی لاک اسکرین پر یہ فیچر سسٹم نوٹیفکیشنز کے ذریعے نظر آئے گا جبکہ راستہ بدلنے پر میپس کی جانب سے روٹ کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔یعنی اگر آپ سفر کے دوران کسی وجہ سے مختلف سمت کا انتخاب کرتے ہیں تو راستے کے بارے میں اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔یہ فیچر رواں ماہ کے دوران کسی وقت صارفین کو دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب ریسنٹس فیچر گوگل میپس کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں کافی عرصے سے موجود ہے جو کہ کسی سیاحتی دورے کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-06-16/331647_7531967_updates.jpg
اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور اس کی بدولت گوگل میپس ایسے مقامات کو یاد رکھے گا جن کو آپ ہائی لائٹ کریں گے، چاہے ویب براؤزر بند ہی کیوں نہ کر دیں۔اس طرح ان مقامات کو بعد میں ڈھونڈنا آسان ہو جائے گا جبکہ صارف جب مرضی ان مقامات کو لسٹ سے نکال سکتا ہے یا دوستوں سے شیئر کر سکتا ہے۔یہ اپ ڈیٹ گوگل میپس کے ڈیسک ٹاپ ورژن میں آئندہ ماہ کی جائے گی۔

Ansa Awais

Content Writer