سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کےخلاف انٹی کرپشن نے کارروائی کا آغاز کردیا

سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کےخلاف انٹی کرپشن نے کارروائی کا آغاز کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کیخلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرکے انٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

 حماد اظہر کیخلاف درج ہونیوالی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہرکی سٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا جہاں ایفکو سٹیل ملز کی تعمیر میں کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری کے بغیر ایفکو سٹیل ملزغیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی۔ حماد اظہر اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے بلڈنگ انسپکٹرحاجی محمد اقبال کو مذکورہ مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ انٹی کرپشن کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔