ن لیگ کے رہنما ٹریفک حادثے میں شدید زخمی 

Danyal ,aziz,accident,injured,Pmln
کیپشن: Danyal aziz,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز چودھری ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق بھجنہ سٹاپ کے قریب دانیال عزیز کی گاڑی کوحادثہ پیش آگیا۔سامنے سے آنیوالے مزدا گاڑی نے دانیا ل عزیز کی گاڑی کو ٹکر مار دی ۔حادثے میں دانیال عزیز شدید زخمی  ہوگئے  ان کا بازوبھی ٹوٹ گیا۔ریسکیو کے مطابق ڈالہ مزدا پر سوار ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دانیال عزیز گاڑی خود چلا رہے تھے،حادثے میں ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

دانیال عزیز کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں،دانیال عزیز کا ایک بازو فریکچر جبکہ دوسرا بازو زخمی ہوا ہے۔