سٹی 42: پنجاب پولیس میں بھرتی کے دوسرے مرحلےمیں جسمانی پیمائش کا امتحان پاس کرنے والے امیدوارتحریری امتحان کیلئےراہ تکنے لگے۔پنجاب پولیس کسی بھی ٹیسٹنگ کمپنی کاانتخاب نہ کرسکی۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے ٹینڈرمیں حصہ لینے والی چاروں کمپنیز کو مسترد کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس میں 5ہزار سے زائد کانسٹبیلز کی بھرتی کےلئے ٹیسنگ ایجنسی کا انتخاب نہ ہو سکا جس کےباعث امیدواروں کے تحریر ی امتحانات لٹک گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹینڈرمیں حصے لینے والی چاروں کمپنیز کو کمیٹی نے فیل کر دیا ۔کمپنیوں کے پاس تحریری امتحان لینے کے لیےنہ سٹاف اور نہ ہی کوئی تجربہ تھا۔
2کمپنیزکےخلاف انکوائری نیب اوراینٹی کرپشن میں چل رہی ہے،کمپنیز کے پاس امتحانات لینے کے لیے مناسب دفاتر بھی نہیں موجود۔کمیٹی کےمعیار پر پورا نہ اترنے پر چاروں کمپنیوں کومسترد کر دیا گیا۔اعلیٰ سطحی کمیٹی نے رپورٹ بنا کر آئی جی پنجاب کو بھجوا دی ۔کانسٹبلز کا تحریری امتحان لینے کے لیے آئی جی آفس اب دوبارہ اشتہار جاری کرے گا۔ٹیسٹنگ ایجنسی کے انتخاب میں تاخیر کی وجہ سے کانسٹبیلز کی بھرتی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے،بھرتی کے لیے پنجاب کےتمام اضلاع میں امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔