ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے تھانوں کو سرکاری جگہ پر عمارتیں تعمیر کر کے منتقل کرنے کا فیصلہ

پنجاب کے تھانوں کو سرکاری جگہ پر عمارتیں تعمیر کر کے منتقل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب بھر کے تھانوں کو سرکاری جگہ پر عمارتیں تعمیر کر کے منتقل کرنے کا فیصلہ، لاہور سمیت صوبہ بھر میں کرائے کی عمارتوں میں موجود 95 تھانوں کیلئے سرکاری ارضی کی نشاندہی کا کام شروع کردیا گیا، لاہور کے 20 تھانوں سمیت 54 تھانوں کی سرکاری اراضی کے کاغذات بورڈ آف ریونیو کو بھجوا دیئے گئے، جبکہ بقیہ تھانوں کیلئے رواں ہفتے نشاندہی کر کے رپورٹ بھجوانے کا حکم دیدیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں 115 تھانے کرائے کی یا دیگر اداروں کی عمارتوں میں قائم ہیں، جن میں سے 20 تھانوں کی عمارتوں کیلئے سرکاری اراضی حاصل کرلی گئی ہے، جوکہ زیر تعمیر ہیں جبکہ لاہور میں 25 تھانوں سمیت پنجاب بھر کے 95 تھانے ابھی بھی کرائے کی عمارتوں میں ہیں، جن کا محکمہ پولیس کو کروڑوں روپے کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے تمام تھانوں کیلئے سرکاری اراضی کے حصول کیلئے ڈی پی اوز کو بورڈ آف ریونیو کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایت کی تھی ابھی تک لاہور پولیس نے 20 تھانوں کیلئے جگہ کی نشاندہی کی ہے جبکہ صوبہ بھر کے 15 اضلاع سے ٹوٹل 54 تھانوں کی نشاندہی  کرکے کاغذات آئی جی آفس بھجوائے گئے تھے، جن کو اب بورڈآف ریونیو بھجوا دیا گیا ہےجبکہ بقیہ اضلاع کو بھی فوری نشاندہی کر کے رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نئے مالی سال میں پنجاب پولیس کے بجٹ میں 39 ارب روپے کا کٹ لگادیا، گزشتہ مالی سال پولیس کے اخراجات کی نسبت موجودہ مالی سال میں دس ارب روپے کم رکھے گئے، حکومت صوبے میں امن و امان کے لیے یومیہ دو روپے بہتر پیسے ہر فرد پر خرچ کرے گی، آئندہ مالی سال میں پولیس کو اب 1 کھرب اور 19 ارب روپے دیئے جائیں گئے۔ 

 

Sughra Afzal

Content Writer