بیرون ملک طلباء کیلئےٹیوٹا کا اچھا اقدام

بیرون ملک طلباء کیلئےٹیوٹا کا اچھا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) ٹیوٹا نے بیرون ملک سے تصدیق شدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ای لرننگ کورس متعارف کرادیا، طلباء داخلوں کیلئے 26 جون تک آن لائن اپلائی کرسکیں گے،چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ کورس کروانے پر فی طالبعلم 900 ڈالر خرچ آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق  ٹیوٹا نے پہلا بیرون ممالک سے تصدیق شدہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ای لرننگ کورس متعارف کروادیا۔کورس ابلاٹیک سلوشن دبئی اور ڈیٹا کیمپ امریکہ کے تعاون سے متعارف کروایا گیا ہے۔داخلوں کیلئے طلباء 26 جون تک آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔کورس میں داخلے کیلئے کمپیوٹر گریجوایٹ کو ترجیح دی جائے گی۔چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہے کہ پائتھن پروگرامنگ لینگوئج کورس میں 30 طلباء کو داخلہ دیا جائے گا،مذکورہ کورس کرنیوالے طلباء کو باآسانی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ چیئرمین علی سلمان نے مزید کہا کہ کورس میں داخلہ لینے والے فی طالبعلم پر 900 ڈالر خرچ آئے گا، ٹیوٹا کی جانب سے طلبہ کو یہ کورس مفت کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں  ٹیوٹا نےفیلڈ میں کام کرنے والےسینئر افسران کی آن لائن تربیت کا آغاز کیا تھا، آن لائن کلاسسزہفتےمیں پانچ روز منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کےڈائریکٹر ڈاکٹر وحید اصغراساتذہ کو آن لائن تربیت دیں گے،اس سے قبل فیلڈ آفیسر کی ٹریننگ ہفتہ میں تین روز کرائی جاتی تھی۔

چیئرمین  ٹیوٹا علی سلمان صدیق کا کہنا ہےکہ آن لائن ٹریننگ کےبہترین نتائج آنے پردو روزکا اضافہ کیا گیا، آن لائن کلاسسز صبح 10سے دوپہر 2 بجے تک کرائی جاری ہیں،علی سلمان نے مزید بتایا کہ افسران کی تربیت سے ادارے کی کارکردگی کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ  ٹیوٹا کی تاریخ میں پہلی بار ای لرننگ کا  آغاز بھی کیا جاچکا ہے، چیئرمین   ٹیوٹا  علی سلمان صدیق کا کہنا تھا کہ خوشحال پر امن پروگرام پہلے فیز میں 5سو  طلبہ کی تربیت دی جائےگی۔ ای لرننگ پروگرام کے تحت پہلے فیز  میں پانچ سو طلبہ کو تربیت دی جائے گی۔

ان کا  کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کےتعاون سے طلباء کو مفت آن لائن کورس کرائیں گے،  علی سلمان صدیق نے مزید کہا کہ ای کا مرس سپیشلسٹ کا کورس دو ماہ کا ہوگا جس سےطلباء معقول آمدنی کمانےکے قابل ہوجائیں گے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer