نگران حکومت کی کارکردگی تشویشناک ہے: سینیٹر سراج الحق

 نگران حکومت کی کارکردگی تشویشناک ہے: سینیٹر سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ  الیکشن کے حوالے سے غیر یقینی کی فضا پیدا کرنا بھی الیکشن کے خلاف سازش ہے۔

خبر پڑھیں۔۔۔علم کے بغیرترقی نہیں ہوسکتی: چیف جسٹس پاکستان
 
سٹی42 کے مطابق منصورہ میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ وقت پر الیکشن ہوں اور صاف شفاف ہوں۔ انتخابات کے حوالے سے ابھی تک گردوغبار موجود ہےسراج الحق نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ  ہم الیکشن ملتوی کرنے کا مشورہ دینے والوں کے ساتھ نہیں۔

خبر ضرور پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں توسیع کا عندیہ دیدیا

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے آتے ہی جو کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ ڈالر اوپر جارہا ہے انکی کارکردگی تشویشناک ہے۔ نگران حکومت کا بڑا کارنامہ یہی ہوگا کہ وہ شفاف الیکشن کرائیں۔

خبر ُڑھ

سینیٹر سراج الحق نماز عید جامع منصورہ میں پڑھانے کے بعد لوگوں سے گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔