نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں توسیع کا عندیہ دیدیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کابینہ میں توسیع کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد تقرر اور تبادلے کر رہی ہے۔ کوشش ہے کہ کسی سیاسی جماعت کو ان سے شکایت نہ ہو۔

یہ خبر پڑھیں۔۔لاہور سمیت ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے ہمراہ عید کا کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پر بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔عید پر لاہوریوں کو اپنے بچھڑے ہوئے پیاروں کی یاد قبرستان کھینچ لائی

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ بادشاہ نہیں ہوتا۔ ان کا کام منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے، نگران کابینہ میں مزید توسیع کا عندیہ بھی دے دیا۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔نگران حکومت کی کارکردگی تشویشناک ہے: سینیٹر سراج الحق

انہوں نے کہا کہ وہ کوئی پالیسی تبدیل نہیں کر رہے، نہ کر سکتے ہیں۔ نگران کابینہ میں ایک دو نئے وزراء شامل ہو سکتے ہیں، 43 محکمے ہیں جو انہی وزراءکو سونپے جائیں گے۔

خبر پڑھیئے۔۔امریکی قونصل جنرل کا عید الفطر پر پاکستانی قوم کے نام تہنیتی پیغام

ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ پہلے سے شروع ہونے والے منصوبے ویسے ہی چل رہے ہیں۔ الیکشنز پر میڈیا کی آزادانہ کوریج کے لئے انتظامات کریں گے۔