علی رامے : پاکستان کے قومی پرچم سے متعلق اہم مراسلہ جاری کیا گیا ۔ 1989کی سرکاری ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کردی گئی ۔
تمام سرکاری محکموں، اداروں اور یونیورسٹیوں کو مراسلہ ارسال کیا گیا ۔ قومی پرچم کے ڈیزائن اور استعمال کے قواعد پر عملدرآمد لازم قرار دیا ۔ پھٹے اور میلے قومی پرچم کے استعمال سے گریز کرنےکی ہدایت کی گئی ۔ قومی پرچم کو اشتہاری اور تجارتی مقاصد کے لیے استعمال پر پابندی ہے ۔
قومی پرچم کی بے توقیری کا باعث بننے والے ہر عمل سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ۔ غیر ملکی پرچم صرف مقررہ سفارتی و سرکاری پروٹوکول کے تحت استعمال ہوں گے
قومی و غیر ملکی پرچموں کی نمائش مقررہ ضابطوں کے مطابق کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
مراسلہ 1989 کی ہدایات پر عمل درآمد کی یاددہانی کے لیے کیا گیا۔
