ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیٹ ویو سے شہریوں کے بچاؤ کیلئے سیکرٹری ہاؤسنگ کی اہم ہدایات جاری

ہیٹ ویو سے شہریوں کے بچاؤ کیلئے سیکرٹری ہاؤسنگ کی اہم ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب:ہیٹ ویو اور شدید گرمی سے شہریوں کے تحفظ کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں تمام فلٹریشن پلانٹس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور شہریوں کو معیاری پینے کا پانی فراہم کیا جائے، جبکہ فلٹرز کی بروقت تبدیلی بھی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ برقرار رکھنے اور فیلڈ ٹیموں کو اپنے اپنے اضلاع میں فلٹریشن پلانٹس کی مؤثر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت دی۔

نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کی سہولت اور تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ہیٹ سٹروک سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔