ویب ڈیسک : ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد ہلاک کردیے ۔
سکیورٹی فورسز نے ضلع آواران میں 16 جولائی 2025 کو انڈین پراکسی، فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردی کے مقام کو نشانہ بنایا اور اس کے نتیجے میں 3 بھارتی سپانسر دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سید رب نواز طارق (عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ مظفرآباد) نے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
سورس : آئی ایس پی آر