ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں 24 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خدشہ ؛الرٹ جاری

آزاد کشمیر میں 24 گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خدشہ ؛الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر میں ہونے والی بارشوں کے باعث شدید سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  محکمہ موسمیات ،فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن اور  سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) نے  دریائے جہلم اور معاون ندی نالوں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران شدید طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا انتباہ جاری کر دیا،آزاد جموں و کشمیر کی سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے جہلم اور اس کے معاون ندی نالوں میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید سیلابی صورتحال کی پیشگوئی کر دی ہے۔

 محکمہ موسمیات اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویڑن کے مطابق دریائے جہلم کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث منگلا کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے تین لاکھ سے ساڑھے چار لاکھ کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جس سے انتہائی خطرناک سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

 ایس ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ زیریں علاقوں میں رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس اور دیگر ہنگامی خدمات کو 48 گھنٹے تک ہائی الرٹ پر رکھا جائے۔

 ترجمان ایس ڈی ایم اے نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں گاڑیوں کی آمدورفت کو محدود کرنے اور سیاحوں کو خطرات سے آگاہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔