ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اجرک نمبر پلیٹ پہلی بار بلا معاوضہ بطور تحفہ دی جائے؛ گورنر سندھ

اجرک نمبر پلیٹ پہلی بار بلا معاوضہ بطور تحفہ دی جائے؛ گورنر سندھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ  کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ صوبائی روایات کے احترام میں اجرک نمبر پلیٹ پہلی بار بلا معاوضہ بطور تحفہ دی جائے۔

اجرک کے ڈیزائن والی نمبر پلیٹ سے متعلق سوال صحافی کے سوال پر گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اجرک سندھ کی تہذیب، ثقافت اور عزت کی علامت ہے، جو ہمیشہ تحفے کے طور پر دی جاتی ہے۔ 

ترجمان سندھ گورنر ہاؤس کے مطابق صحافی نے اجرک والی نمبر پلیٹ نہ لگانے پر عوام کو درپیش مشکلات کی نشاندہی کی۔ جس پر گورنر سندھ نے کہا صوبائی روایات کے احترام میں اجرک نمبر پلیٹ پہلی بار بلا معاوضہ بطور تحفہ دی جائے۔ 

اس موقع پر گورنر سندھ کی جانب سے ٹیکسز اور دیگر واجبات پر نظرثانی کی تجویز بھی دی گئی۔